انڈر19 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ؛ جونئیر گرین شرٹس سکواڈ کا اعلان ہوگیا

Jan 31, 2026 | 21:26:PM
 انڈر19 ورلڈ کپ، آخری سپر سکس راؤنڈ میچ، جونئیر گرین شرٹس، سکواڈ کا اعلان ، سمیر منہاس، فرحان یوسف، پاکستان vs بھارت ، U19 World Cup, Final Super Six Round Match, Junior Green Shirts, Squad Announcement , Sameer Manhas, Farhan Yousuf, Pakistan vs India
کیپشن: عثمان خان دبئی میں ایشیا کپ کے فائنل میچ مین بھارت کے باؤلر کو چھکا مار کر اپنے اکاؤنٹ کا آغاز کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ  کے جس میچ کا پاکستانیوں کو شدت سے انتظار ہے اس میں حریف کے چھکے چھرانے کے لئے طے کئے گئی گرین شرٹس سکواڈ کے نام سامنے آ گئے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائت پر بتایا گیا ہے کہ کل اتوار یکم فروری کو زمبابوے کے شہر بلاویو میں  بھارت کے ساتھ سپر سکس راؤنڈ کا آخری میچ کھیلنے کے لئے 14   کھلاڑیوں کو فائنل کر لیا گیا ہے۔

حریف کے چھکے چھڑانے کیلئے جونئیر گرین شرٹس سکواڈ

فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور (وکٹ)، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد صیام، نقاب شفیق، سمیر منہاس اور عمر زیب۔

معاون عملہ

سرفراز احمد (مینیجر/مینٹر)، شاہد انور (ہیڈ کوچ/بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (باؤلنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، سید نذیر احمد (میڈیا منیجر)، ڈاکٹر علی عون (طبی معالج)، عبید اللہ (فزیو)، علی حمزہ (اینالسٹ/تجزیہ کار)۔

آج پریکٹس سیشن کے بعد جونئیر گرین شرٹس کے کیپٹن فرحان یوسف، ایشیا کپ والے میچ کے سٹار اوپننگ بیٹر  سمیر منہاس نے دنیال علی خان کی میزبانی میں ہونے والی ایک گفتگو میں جن خیالات کا اظلار کیا ان لا لب لباب یہ ہے کہ جونئیر گرین شرٹس کو حریف کے ساتھ سامنا ہونے کا بے ْصبری کے ساتھ انتظار ہے۔ 

تیاریاں بہت اچھی ہیں، اسکواڈ کا مورال بہت بلند ہے۔  گزشتہ چند گیمز میں انہوں نے بہت شدت دکھائی ہے اور کل مضبوط کارکردگی دکھانے کے لیے پراعتماد ہیں۔

ی ہبھی پڑھیئے: پاکستان بھارت کو کیسے ہرائے کہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے، نیٹ رن ریٹ کی کیلکولیشن سامنےآگئی

ی ہبھی پڑھیئے: اہم کام یکم فروری کو دوپہر بارہ بجے سے پہلے نبٹا لیں