پاکستان بھارت کو کیسے ہرائے کہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے، نیٹ رن ریٹ کی کیلکولیشن سامنےآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کے انڈر19 بوائز روایتی حریف کے ساتھ میچ میں ان کو بڑے مارجن سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔ انہیں پہلے بیٹنگ کرنے کی صورت میں حریف کو کتنے رنز سے ہرانا ہو گا اور ٹارگٹ چیز کرنے کی صورت میں حریف کو کتنے سکور پر آؤٹ کر کے اس ٹارگٹ کو کتنے اوورز میں حاصل کرنا ہو گا، ایکسپرٹس نے حساب لگا کر نیٹ رن ریٹ کی درکار چھلانگ کے متعلق سب کچھ بتا دیا۔
پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں کا آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈ میں آخری میچ پرسوں یکم فروری اتوار کو زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز سپورٹس کلب میں ہو رہا ہے۔ اس میچ میں جیتنے ولا سیمی فائنل میں جائے گا اور ہارنے والا اپنا سامان پیک کر کے گھر واپس جائے گا۔ لیکن بھارت کے برعکس پاکستان کو صرف جیتنا ہی نہیں بلکہ ایسے جیتنا ہے کہ گرین شرٹس کا نیٹ رن ریٹ چھلانگ لگا کر بھارت کے نیت رن ریٹ سے بڑھ جائے۔
اگر خدا نہ خواستہ میچ کے روز بارش ہو گئی اور میچ نہ ہو سکا تو بھارت کھیلے بغیر سیمی فائنل مین جانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: انڈر19 ورلڈ کپ؛ جونئیر گرین شرٹس روایتی حریف کو ہرانے کیلئے ہر طرح تیار
پاکستان کو اپنا پہلا میچ بارش کی وجہ سے کھیلنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا، دوسرا میچ انگلینڈ سے غیر متوقع طور پر ہار گئے تھے جس سے پاکستان کا نیٹ رن ریٹ روایتی حریف سے کافی پیچھے رہ گیا۔ اب مخصوص نیٹ رن ریٹ (NRR) فرق ہکو مٹانے کے لئے جونئیر گرین شرٹس کو خاص جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔
آج انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا جس کے بعد پاکستان کے لئے سیمی فائنل مین جانے کا صرف ایک راستہ باقی رہ گیا ہے کہ جونئیر گرین شرٹس روایتی حریف کو میچ میں رونڈ ڈالیں۔
پاکستان اور بھارت کے گیم سے پہلے موجودہ نیٹ رن ریٹ NRR کیا ہیں
بھارت : +3,337
پاکستان: +1.484
بھارت کے NRR کو چھلانگ لگا کر عبور کرنے کے لیے، پاکستان کی جیت اتنی بڑی ہونی چاہیے کہ وہ فائنل سپر سکس میچ کا دن ختم ہونے سے پہلے پاکستان کے NRR کو بھارت سے اونچا کر سکے۔ گرین شرٹس کو درکار نیٹ رن ریٹ مارجن کا انحصار ان کی بیتنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں مین حریف سے واضح طور پر بہتر پرفارمنس پر ہو گا۔
اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے
اگر گرین شرٹس کو میچ میں پہلے بیٹنگ ملے یا ہمارے کیپٹن ٹاس جیت کر خود پہلے بیٹنگ کرنے کی آپشن لیں تو گرین شرٹس کو پہلی اننگز میں 300 رنز بنا کر بھارت کو تقریباً 85 رنز کی برتری سے ہرانا ہو گا۔ ایسا ہو گیا تو پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بھارت سے بڑھ جائے گا۔
پاکستان کے لئے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 یا اس سے زیادہ رنز بنانا ممکن ہے اور روایتی حریف کو 215 رنز سے کم سکور پر آؤٹ کر دینا یا 50 اوورز میں 215 سے زیادہ سکور نہ بننے دینا بھی ممکن ہے۔
اگر پاکستان پہلے بولنگ کرتا ہے
اگر پاکستان کی بجائے انڈیا نے پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو ٹارگٹ چیز کرنے کی آپشن ملی تو گرین شرٹس کی آزمائش چیز کی رفتار تیز ترین رکھنا ہو گی۔ تعاقب کی رفتار اتنی تیز ہونا لازمی ہو گا کہ میچ تو جیت ہی جائیں، اس کے ساتھ نیٹ رن ریٹ بھی بڑی چھلانگ لگا جائے۔ ایکسپرٹس کا تخمینہ ہے کہ بھارت کو پہلے بیٹنگ دے کر پاکستان بھارتی ٹیم کا مجموعہ 200 رنز تک محدود رکھے تو اسے اپنی بیٹنگ کے دوران 201 رنز کا ٹارگٹ 31 اوورز اور 5 گیندوں سے حاصل کرنا لازم ہو گا۔ یعنی پاکستان کے لئے اننگز صرف 31.5 اوورز کی ہی تصور ہو گی۔
یہ بھی پڑھیئے: آئی سی سی اندر19 ورلڈ کپ ؛ انگلینڈ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اگر بھارت پہلی اننگز میں 250 رنز بنا لیتا ہے تو پاکستان کو 251 رنز کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے 32 اوور اور 2 بالز ملیں گے۔ 33 ویں اوور کی دوسری بال تک یا اس سے پہلے گری نشرٹس نے 251 رنز کر لئے تو سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ آسان لفظوں میں پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی بجلی کی رفتار سے بیٹنگ اور باؤلنگ سے جڑ چکی ہے۔ اس میچ میں "پلٹا جھپٹنا، جھپٹ کر پلٹنا" عملاً کر دکھایا تو گرین شرٹس صرف سیمی فائنل میں ہی نہیں جائیں گے بلکہ ٹرافی بھی اٹھا کر گھر لانے کی پوزیشن میں آ جائیں گے۔
نیٹ رن ریٹ کیا ہے
نیٹ رن ریٹ بنیادی طور پر کچھ یوں ہے:
(کل رن بنائے گئے تقسیم کل اوورز جن کا سامنا کرنا پڑا) منفی (کل رن جو مخالف ٹیموں نے بنائے تقسیم کل اوور جو مخالف ٹیموں کے خلاف پھینکے گئے)
ہندوستان کو بڑے مارجن سے شکست دینے سے پاکستان کے "رنز فی اوور" میں بہتری آئے گی اور "فی اوور میں دیے گئے رنز" میں کمی آئے گی۔ یہ وہی بہیتری ہے جو NRR کو بڑھا کر حریف سے آگے لے جائے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: اہم کام ستائیس جنوری کو دوپہر بارہ بجے سے پہلے نبٹا لیں
ہندوستان کا موجودہ +3.337 پاکستان کے +1.484 سے نمایاں طور پر زیادہ ہے، لہذا معمول کی جیت (قریبی مارجن یا سست تعاقب)کافی نہیں ہوگی — پاکستان کو اوپر دی گئی بڑی مارجن کی فتوحات میں سے ایک کی ضرورت ہے۔
خلاصہ
جونئیر گرین شرٹس پہلے بیٹنگ کریں تو: 300 اسکور کریں اور ~85+ رنز سے جیتیں۔ (یا اسی تناسب سے کم یا زیادہ سکور اور جیت کا تناسب)
جونئیر گرین شرٹس پہلے باؤلنگ کریں تو: بھارت کو ~200 تک محدود رکھیں اور تیزی سے پیچھا کریں (تقریباً 31–33 اوورز میں ٹارگٹ حاصل کریں)۔ (یا اسی تناسب سے کم یا زیادہ سکور اور جیت کا تناسب)
ایکسپرٹس کہہ رہے ہیں کہ دونوں کام مشکل ہیں لیکن ناممکن نہیں؛ پاکستان نے حالیہ انڈر 19 ایشیا کپ میں دکھایا ہے کہ وہ بڑی جیت حاصل کر سکتا ہے۔ (ایک بار ہندوستان پر 191 رنز سے جیتنا سب کو یاد ہے!)
یہ بھی پڑھیئے: انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکسز راؤنڈ میں گرین شرٹس نے بلیک کیپس کو روند ڈالا