آئی سی سی اندر19 ورلڈ کپ ؛ انگلینڈ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آئی سی سی اندر19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔
آج زمبابوے مین بلاوائیو کے کوئنز سپورٹس کلب میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا سپر سکس راؤنڈ کا آخری میچ تھا، انگلینڈ نے یہ میچ 65 رنز سے جیت لیا اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
اب سیمی فائنل کی تیسری ٹیم کا تعین پاکستان اور بھارت کے میچ سے ہو گا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے یہ میچ بڑے مارجن سے جیت کر اپنا نیٹ رن ریٹ بھارت سے بہتر بنانا ہے جب کہ بھارت کو سیمی فائنل مین پہنچنے کے لئے پاکستان کو معمولی مارجن سے ہرا دینا ہی کافی ہو گا۔ اگر بارش ہو گئی اور میچ نہ ہو سکا تو بھی آئی سی سی کے بنائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
آج کوئنز سپورٹس کلب مین نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ میں ٹاس نیوزی لینڈ کے کیپٹن نے جیتا تھا اور انہوں نے انگلینڈ کو بیٹنگ دے کر ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: پال سٹرلنگ دنیا میں سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے
انگلینڈ نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 50 اوورز میں 234 رنز بنائے۔
یہ ٹارگٹ بڑا نہین تھا لیکن انگلینڈ کے باؤلرز اور فیلڈرز نے اسے بلیک کیپس کے لئے مشکل بنائے رکھا۔ وکٹیں تواتر کے ساتھ گرنے کے سبب بلیک کیپس پانچ سے کچھ اور کا رن ریٹ چیز کرنے میں آخر کار ناکام ہو گئے اور 39 وین اوور کی آخری بال پر آخری بلیک کیپ بھی آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم کتنا جئیں گے، کب مریں گے؛ یہ تو پہلے لکھا جا چکا ہے! سائنسدانوں نے آخر مان لیا