پال سٹرلنگ دنیا میں سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئر لینڈ کے کیپٹن پال سٹرلنگ دنیا میں سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے۔
آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز جمعرات کو یو اے ای کے ساتھ میچ کھیل کر حاصل کیا۔
آئرلینڈ نے جمعرات کو یو اے ای کے ساتھ میچ کھیلا تو یہ پال سٹرلنگ کا 160 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹیکس وصولی کے لئے بینکوں کے اوقات میں توسیع
پال سٹرلنگ سے پہلے بھارت کے روہت شرما کے پاس دنیا مین سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کا ریکارڈ تھا ۔ روہت شرما نے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ روہت 2024 میں ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ پال سٹرلنگ کو ابھی مزید کھیلنا ہے اس لئے توقع ہے کہ سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کا ریکارڈ ان سے لینا دوسرے کھلاڑیوں کیلئے مزید مشکل ہوتا جائے گا۔

2009 میں پاکستان کے ساتھ میچ کھیل کر ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے 35 سالہ پال سٹرلنگ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی رن سکوررز کی فہرست میں پال سٹرلنگ چوتھے نمبر پر بھی موجود ہیں۔
پال سٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک 3,874 رنز بنائےہیں جن میں ایک سنچری اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

