انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکسز راؤنڈ میں گرین شرٹس نے بلیک کیپس کو  روند ڈالا

Jan 27, 2026 | 17:39:PM
انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکسز راؤنڈ میں گرین شرٹس نے بلیک کیپس کو  روند ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی سی سی اندر19 ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ سہولت کے ساتھ جیت لیا،اس میچ میں پاکستان اندر 19 نے نیوزی لینڈ انڈر19 کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

زمبابوےکے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں گرین سرٹس کے کیپٹن نے ٹاس جیت کر  بلیک کیپس کو بیٹنگ دی اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنےکا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

گرین شرٹس نے سپر سکس راؤنڈ میں فاتحانہ آغاز کیا اور بلیک کیپس کی پوری سائیڈ کو صرف  110 رنز کے مجموعے کے ساتھ پیک کروا  کر پویلین واپس بھیج دیا۔صرف  ہیوگو بوگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کے عبدالسبحان نے 4 وکٹیں گرائیں، علی رضا نے 3 وکٹیں، محمد صیام اور مومن قمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گرین شرٹس نے  111 رنز کا ہدف عبور کرنے کے لئے بیٹنگ شروع کی تو  سمیر مہناس نے  59 گیندوں سے 76 رنز بنا ڈالے۔ سمیر  کی برق رفتار ناقابل شکست اننگز کی بدولت گرین شرٹس نے صرف  2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ  17.1 اوورز میں میچ جیت لیا۔ 

 انڈر19 گرین شرٹس کے کیپٹن فرحان یوسف 11 رنز بنائےاور ناٹ آؤٹ رہے۔  عثمان خان 15 رنز اور حمزہ ظہور 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 آج کھیلے جانے والے گروپ 2 کے دوسرے میچ میں بھارت اور میزبان زمبابوے مدمقابل ہیں۔

بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بھارت نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے ہیں اور زمبابوے کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وادیِ تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی کی حکومت اپنی ناکامیاں فوج اور اس آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے جس کا وجود ہی نہیں، خواجہ آصف