انڈر19 ورلڈ کپ؛ جونئیر گرین شرٹس روایتی حریف کو ہرانے کیلئے ہر طرح تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان انڈر 19 ٹیم سپر سکس مرحلے میں بھارت کے ساتھ میچ کے لئے ہر طرح تیار ہے۔
پاکستان اور بھارت کا سپر سکس راؤنڈ کا میچ یکم فروری کو کوئنز سپورٹس کلب، بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔ یہ ورلڈ کپ میں سپر سکس راؤنڈ کا آخری میچ ہو گا۔
جونئیر گرین شرٹس کے وائس کیپٹن عثمان نے روایتی حریف کے ساتھ میچ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، ہماری تیاری بہت اچھی رہی۔ سناریو میچ نے اصل میچ جیسا ماحول فراہم کی۔
عثمان نے بتایا کہ ہماری فیلڈنگ یونٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی، اس شعبے میں واضح بہتری آئی ہے۔
ملتان میں کیمپ کے دوران ہماری فیلڈنگ امپروو کروانے پر خاص توجہ دی گئی جس کا فائدہ ٹیم کو ہوا۔
عثمان خان نے کہا، بھارت کے ساتھ میچ بہت اہم ہے، ہم پوری کوشش کریں گے کہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں۔
یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی اندر19 ورلڈ کپ ؛ انگلینڈ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا