اپرکوہستان سکینڈل ؛ 8بے نامی داروں کی اثاثے سرنڈر کرنے کی درخواستیں منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)پشاور میں اپر کوہستان سکینڈل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔احتساب عدالت نے 8 بے نامی داروں کی جانب سے نیب کو اثاثے سرنڈر کرنے کی درخواستیں منظور کر لیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیب خیبر پختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ سرنڈر کئے گئے تمام اثاثے اپنی تحویل میں لیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق مرکزی ملزم قیصر اقبال نے اپنے قریبی رشتہ داروں کے نام پر قیمتی اثاثے بنائے تھے۔ ان بے نامی داروں میں اعجاز احمد، فصیح الرحمان، شعیب الرحمان، ہاشم خان، حضر اقبال، سید علی خان اور دو خواتین شامل ہیں، جو تمام مرکزی ملزم کے قریبی عزیز ہیں۔ ان کے نام پر قیمتی گاڑیاں، پلاٹس، رہائشی مکانات اور دیگر اثاثے بنائے گئے تھے۔
عدالت نے بتایا کہ تمام درخواست گزاروں نے خود عدالت میں پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کرائے اور حلفیہ بیانات بھی جمع کروائے۔ عدالت کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آیا وہ کسی دباؤ کے تحت بیانات دے رہے ہیں یا نہیں، جس پر تمام درخواست گزاروں نے واضح کیا کہ وہ اپنی مرضی سے اثاثے سرنڈر کر رہے ہیں اور انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خلیجی ممالک کا رُخ کرنے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری