چیئرمین پی سی بی کی آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

Jan 31, 2026 | 20:00:PM
چیئرمین پی سی بی کی آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کر کے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن۔ کپتان سلمان آغا اور تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز جیتنے کا کریڈٹ کھلاڑیوں کی محنت اور پروفیشنل ازم کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹیم کے اچھے کمبینیشن نے فتح میں اہم کردار ادا کیا، اُمید ہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی کے ذریعے شائقین کرکٹ کی توقعات پر پورا اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع