لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ’’کوئیک رسپانس ٹیمیں‘‘ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل)لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت فیسٹیول 2026 کے لیے 'کوئیک رسپانس ٹیمیں' تشکیل دے دیں۔
ہر تحصیل میں عوامی حفاظت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے (QRTs) تعینات کیے گئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز کوئیک رسپانس ٹیموں کے سربراہ (کنوینر) مقرر کر دیے گئے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیموں میں ریسکیو 1122، لیسکو، ایل ڈی اے، واسا اور پولیس کے نمائندے شامل ہیں، خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں کی چھتوں پر پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
انتظامیہ نے 2 فروری تک تمام خطرناک عمارتوں کا معائنہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ مکمل کرنے کا حکم دے دیا، بوسیدہ عمارتوں کے مالکان سے حلف نامے لیے جائیں گے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔
ڈی سی لاہور کے مطابق بسنت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ْ
یہ بھی پڑھیں:ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع