پاکستان کو او آئی سی اسلامی کمیشن کا نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہ

Jan 31, 2026 | 18:33:PM
OIC Islamic Commission, Islamic Commission for Economic. Cultural and Social Affairs , Syed Foad Sher Pakistan, Diplomacy, او آئی سی اسلامی کمیشن, اسلامی کمیشن برائے اقتصادی۔ ثقافتی و سماجی امور , سید فواد شیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان کو او آئی سی اسلامی کمیشن کا نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ سفارتی حلقوں میں اسے پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ 

پاکستان کو اسلامی کمیشن برائے اقتصادی۔ ثقافتی و سماجی امور کا نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

اسلامی کمیشن برائے اقتصادی۔ ثقافتی و سماجی امور کا 48 واں اجلاس گذشتہ دنوں جدہ۔ سعودی عرب میں منعقد ہوا۔

اجلاس کا انعقاد اسلامی تعاون تنظیم۔ وزرائے خارجہ کونسل کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان کے او آئی سی کے لئے مستقل مندوب سید فواد شیر نے کی۔

اجلاس کے دوران مختلف شعبوں میں پاکستان کی ترجیحات اور خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

اسلامی تعاون تنظیم، وزرائے خارجہ کونسل کانفرنس کا انعقاد رواں برس عراق میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکہ پلٹ مسافر سمگلر نکلا، ایک کلو سونا،  کروڑوں کےکاسمیٹکس، پرفیومز برآمد