امریکہ پلٹ مسافر سمگلر نکلا، ایک کلو سونا،  کروڑوں کےکاسمیٹکس، پرفیومز برآمد

Jan 31, 2026 | 18:00:PM
سونے کا سمگلر، ای ککلو سونا، زیورات، کاسمیٹکس، پرفیومز، قیمتی بیگ ، کسٹمز، ایف بی آر ، Gold Smuggler , E-Buckle Gold , Jewelry , Cosmetics , Perfumes , Precious Bags , Customs , FBR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے ہزاروں گرام سونے کے زیورات اور کمرشل مقدار میں کاسمیٹکس، پرفیومز اور ہینڈ بیگز  کے ڈھیر برآمد  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر  امریکہ سے آئے ایک مسافر کے سامان کا جائزہ لیا تو بظاہر غیر ممنوعہ سامان بہت بڑی مقدار اور تعداد میں موجود پایا۔

کسٹمز حکام نے ہزاروں گرام سونے کے زیورات سمیت کمرشل مقدار میں سامان برآمد کر لیا۔

ایف بی آرنے بتایا کہ برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔

پاکستان کسٹمز کے سپیشل پروفائلنگ سیل نے پروفائلنگ اور شبے کی بنیاد پر امریکہ سے اتحاد ایئرلائن کے ذریعے آنے والے ایک مسافر کو گرین چینل سے ریڈ چینل منتقل کیا۔

ی ہبھی پڑھیئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ, پرتپاک استقبال کیا گیا

سکیننگ کے دوران مسافر کے سامان میں کاسمیٹکس، پرفیومز، ہینڈ بیگز اور سونے کے زیورات کی موجودگی ظاہر ہوئی۔

اس مسافر کو جانچ کاؤنٹر پر منتقل کیا گیا تو وہاں اس کی  جسمانی تلاشی کے دوران ایک کلو ایک سو پچاسی  گرام سونے کے زیورات ک بھی پکڑے گئے۔  اس مسافر سے کاسمیٹکس، پرفیومز اور ہینڈ بیگز برآمد کر لیے گئے۔

سونے کے زیورات کی تصدیق اور قیمت کے تعین کے لیے جیولر کو طلب کیا گیا، جس نے وزن اور  کوالٹی  کی تصدیق کی۔