کنزہ مرتضی کا آر ڈی اے سے تبادلہ، بارانی ایریا ڈویلپمنٹ ایجنسی آباد کی ڈی جی بنا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی کی خاتون ڈی جی کنزہ مصطفیٰ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کنزہ مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل بارانی ایریا ڈویلپمنٹ ایجنسی آباد تعنیات کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد تادیبی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج پنجاب کے چیف سیکرٹری نے راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ سر دست کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کو ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کے نوٹیفکیشن میں کنزہ مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل بارانی ایریا ڈویلپمنٹ ایجنسی آباد تعنیات کردیا گیا۔
کنزہ مرتضی کے ڈی جی ہوتے ہوئے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آر ڈی اے میں 2 ارب روپےے زائد کا کرپشن سکینڈل سامنے آیا تاہم ان کے اس سکینڈل میں ملوث ہونے کے کوئی شاہد سامنے نہیں آئے۔
نیب نے ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی , ان سے پہلے دی جی رہنے والے سات افسروں اور آری ڈی اے کے متعلقہ 48 افراد کی جائیدادوں کی لاہور۔ کراچی ۔ملیر۔گوادر ۔راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی ڈی اے سے تفصیلات بھی طلب کررکھی ہیں۔
آر ڈی اے مالیاتی سکینڈل پر چیف سیکرٹری کی قائم۔فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کی تاحال رپورٹ سامنے نہ آسکی۔
نیب آرڈی اے کرپشن سکینڈل میں گرفتاریاں کر چکا ہے۔ دو افراد جیل جاچکے، ایک پلی بارگین کرچکا ہے۔
آر ڈی اے کے بینک اکاؤنٹ سے دو ارب سے زائد مالیت کی رقوم سی ڈی آر کے ذریعے ٹرانسفر کی گئیں ہیں جبکہ کنٹریکٹر سیکورٹی ڈپازٹ اکاؤنٹ سے بھی دیگر اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئیں۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنٹرولڈ ایریا میں اس وقت 143 مبینہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں ہیں جن سے متعلق معاملات میں شفافیت نہیں ہے۔