’’دی نیکسٹ صلاح الدین‘‘ پاکستانی اے آئی سے بنی پہلی فلم کی نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کی اے آئی سے بنی پہلی فلم دی’’ نیکسٹ صلاح الدین’’ریلیزہوگئی۔
یہ فلم استاد عاصم اسماعیل کے تصور پر مبنی ہے جبکہ اس کے تخلیق کار اور مصنف فرحان صدیقی ہیں، کہانی ایک جرأت مندانہ سوال اٹھاتی ہے کہ جب ناانصافی مسلسل قائم رہے تو کیا تاریخ ایک اور صلاح الدین کو جنم دے سکتی ہے؟
فلم ایک ایسے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے جو جبر کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اور بہادری، اتحاد اور اصولی قیادت کے ساتھ فتح حاصل کرتا ہے۔
یہ فلم کسی بھی قسم کے تصادم کو ہوا دیے بغیر امید، انصاف اور ایمان کا مضبوط اور مثبت پیغام پیش کرتی ہے،فلم کی نمایاں خصوصیات میں اس کی اے آئی سے تیاری، شاندار بصری مناظر، دل کو چھو لینے والی کہانی اور گہری جذباتی تاثیر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چَھڈمیری وینی نہ مروڑ:موسیقارماسٹرعبداللہ کوبچھڑے 32برس بیت گئے
پریمیئر کے بعد عوام کی جانب سے ملنے والی زبردست پذیرائی کے باعث ’’دی نیکسٹ صلاح الدین‘‘ناظرین کے لیے ایک انقلابی سینما تجربہ ثابت ہونے جا رہی ہے۔