سانحہ بھاٹی گیٹ:پروجیکٹ منیجر سمیت گرفتار 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Jan 31, 2026 | 11:35:AM
سانحہ بھاٹی گیٹ:پروجیکٹ منیجر سمیت گرفتار 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق )سانحہ بھاٹی گیٹ کیس میں پروجیکٹ منیجر سمیت گرفتار 5 ملزمان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظورہوگیا۔
پروجیکٹ منیجر، سیفٹی انچارج اور سائٹ انچارج سمیت 5 ملزمان کو ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کیاگیا۔
لاہورپولیس نے ملزمان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی اونچی اڑان تھم گئی، دوسرے روز بھی قیمت میں بڑی کمی
سینئر سول جج شفقت عباس مگینانہ نے بھاٹی گیٹ کیس میں پانچوں ملزمان کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے مقتولہ کی فیملی کے ممبران کو آئندہ سماعت پرطلب کر لیا۔
سانحہ بھاٹی گیٹ کیس میں ملزمان کو عدالت لانے والی پولیس گاڑی لاہور کچہری میں سماعت کے بعد واپسی پرخراب ہوگئی جس کے بعد پولیس اہلکار گاڑی کو دھکے لگاتے رہے۔