حیدر آباد، آصفہ بھٹو کا جیالوں سے خطاب، پُرجوش نعرے بھی لگوائے

Jan 31, 2024 | 19:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم جاری ہے، اسی حوالے سے حیدرآباد میں آصفہ بھٹو نے سیاسی ریلی کی قیادت کی اور جیالوں کے ساتھ مل کر بھرپور نعرے بھی لگوائے۔

حیدرآباد کے نسیم نگر کے علاقے میں انتخابی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کارکنان کے ساتھ ملکر نعرے بلند کیے۔

یہ بھی پڑھیے: یہ لوگوں کو چور کہتے تھے آج پورا خاندان چور ثابت ہوگیا، مریم نواز

انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب 8 فروری کو تیر پر مہر لگائیں، اپنے بزرگوں اور عورتوں کو بھی ووٹ کیلئے گھر سے لیکر نکلیں کیونکہ بی بی کا نشان، کسان کا نشان، غریب کا نشان، بلاول کا نشان، بختاور کا نشان، میرا نشان اور سب سے بڑھ کر آپ سب کا نشان تیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی نشان آپ کی ترقی و خوشحالی ضمانت ہے۔