سابق صدر آزاد کشمیر اور قائد اعظم کے سیکرٹری کے ایچ خورشید کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Jan 31, 2024 | 00:17:AM
سابق صدر آزاد کشمیر اور قائد اعظم کے سیکرٹری کے ایچ خورشید کی اہلیہ انتقال کر گئیں
کیپشن: سابق صدر آزاد کشمیر اور قائد اعظم کے سیکرٹری کے ایچ خورشید کی اہلیہ انتقال کر گئیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق صدر آزاد کشمیر اور قائد اعظم کے سیکرٹری کے ایچ خورشید کی اہلیہ محترمہ بیگم ثریا خورشید انتقال کر گئیں۔

سابق صدر آزاد کشمیر و بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سیکرٹری کے ایچ خورشید کی اہلیہ اور مادر ملت محترمہ فاطمہ  جناح کی پرسنل سیکرٹری محترمہ بیگم ثریا خورشید 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئی، وہ لاہور میں رہائش پذیر تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ صبح خالد مسجد کیولری گراؤنڈ لاہور میں بعد از نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو سزا، انکی جگہ اب کون الیکشن لڑے گا؟ اہم خبر آ گئی

مرحومہ مسز یاسمین ہارون ریٹائرڈ جنرل مینیجر پبلک ریلیشنز پی آئی اے اور پروفیسر خرم خورشید آف کینیڈا کی والدہ اور معروف صحافی خالد حسن ڈار ، مسعود حسن ڈار ، بریگیڈئر بشیر احمد ڈار، کرنل سعید ڈار کی ہمشیرہ تھیں۔

علاوہ ازیں مرحومہ گلوکار میکال حسن کی پھوپھو اور پاکستان ویمین کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی تائی بھی تھیں۔