سائفر کیس میں شاہ محمود کو سزا، این اے 214 تھرپارکر سے زین قریشی الیکشن لڑیں گے

Jan 30, 2024 | 20:57:PM
سائفر کیس میں شاہ محمود کو سزا، این اے 214 تھرپارکر سے زین قریشی الیکشن لڑیں گے
کیپشن: سائفر کیس میں شاہ محمود کو سزا، این اے 214 تھرپارکر سے زین قریشی الیکشن لڑیں گے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جی آر جونیجو) مخدوم شاہ محمود قریشی کے خلاف عدالتی فیصلہ، مخدوم زادہ زین قریشی این اے 214 تھرپارکر سے الیکشن لڑیں گے۔

سائفر کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قید کی سزا دیئے جانے کے بعد وہ اب الیکشن نہیں لڑیں گے، ان کی جگہ ان کے صاحبزادے زین قریشی این اے 214 تھرپارکر سے پی ٹی آئی امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ریلی میں دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

تھرپارکر سے سابق ایم این اے لال مالھی کا کہنا ہے کہ اب مخدوم شاہ محمود تھرپارکر سے الیکشن نہیں لڑیں گے، سائفر کیس میں شاہ محمود کے خلاف فیصلے کے بعد ایسے فیصلہ کیا گیا ہے، اب زین قریشی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی این اے 214 تھرپارکر سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔