سبی: پی ٹی آئی ریلی میں دھماکہ، ویڈیو سامنے آ گئی

Jan 30, 2024 | 19:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سبی میں کے جناح روڈ پر پاکستان تحریک اںصاف کی ریلی کے دوران دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، افسوس ناک واقع کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں  تین افراد جاں بحق 6 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکاؤٹس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ریلی میں دھماکہ، ہلاکتوں کے حوالے سے افسوسناک خبر آ گئی

 تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 257 سے امیدوار صدام ترین کی ریلی   جناح روڈ سے گزر رہی تھی جہاں دھماکہ ہوا ہے ، دوسری جانب سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سبی دھماکے پیشں نظر سبی سمیت کوئٹہ کے  تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی،مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراھمی کے لیے ایم ایس سبی کو ہدایت جاری، تمام ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات ، کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے  ہسپتالوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ادویات، طبی آلات، لیب کی سہو لیات  اور وافر مقدار میں خون کا اسٹاک جمع کرنے کی ہدایات۔