راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ ۔۔سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا

Jan 31, 2022 | 13:39:PM
 سپریم کورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا
کیپشن: راوی پراجیکٹ فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  سپریم کورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا , عدالت نے پنجاب حکومت کو راوی اربن منصوبہ پر کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی .

سپریم کورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو راوی اربن منصوبہ پر کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7۔۔ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آج ٹاکراہو گا

سپریم کو رٹ کا کہنا تھا کہ  جن زمینوں کی مالکان کو ادائیگی ہوچکی ان پر کام جاری رکھا جا سکتا ہے،  جن زمینوں کے مالکان کو ادائیگی نہیں ہوئی وہاں کام نہیں ہو سکتا،  عدالت نے حکومتی اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ۔

عدالت  نے مزید کہاکہ جائزہ لینگے کہ فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل بنتی ہے یا نہیں،  اگر انٹراکورٹ اپیل بنتی ہوئی تو کیس لاہور ہائیکورٹ بھجوا دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام ہو جائیں تیار۔۔ پٹرول کے بعد بجلی بم بھی گرنے کو تیار

 وکیل روڈا  نے عدالت کو آگاہ کیا کہ  ہائیکورٹ نے آرڈیننس کو اجراء کو تقویض کردہ اختیار قرار دیا ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن  نے ریمارکس دیئے کہ  ہائیکورٹ نے امریکی آئین کا حوالہ دیا ہے۔امریکی اور پاکستانی حالات اور آئین مختلف ہیں۔ وکیل نے دلائل دیئے کہ ہائیکورٹ میں درخواست گزار ہاؤسنگ سوسائٹیز تھیں۔

 جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ  ہاؤسنگ سوسائٹیز کا تو مفادات کا ٹکراؤ واضح ہے۔