سنسنی خیز مقا بلہ۔۔ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

Jan 31, 2022 | 12:51:PM
سنسنی خیز مقابلہ، ملتان لسطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 6رنز سے شکست
کیپشن: عمران طاہر وکٹ لینے پر جشن مناتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ 
ہدف کے تعاقب میں کبھی ملتان تو کبھی کوئٹہ کے ہاتھوں میں جاتے ہوئے اس میچ میں رضوان الیون نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے آخری اوور میں کامیابی سمیٹی۔
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے شان مسعود کے شاندار 88 رنز کی بدولت 174 کا مجموعہ بورڈ پر سجایا۔ملتان سلطانز کی جانب سے ٹم ڈیوڈ 28 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ رائیلی روسو اور صہیب مقصود نے 21، 21 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ گلیڈی ایٹریز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 اور جیمز فوکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
خیال رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہیں، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد ٹاس کے لیے میدان میں اترے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف اپنے بڑے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز کی طرف سے شان مسعود، محمد رضوان، صہیب مقصود، رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلے، عمران خان، شاہنواز ڈہانی، عمران طاہر اور عباس آفریدی میدان میں اترے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ول اسمیڈ، احسن علی، بین ڈنکیٹ، سرفراز احمد، افتخار احم ، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فوکنر، اشعر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹوں میں 867 کورونا کیسز رپورٹ۔۔ 5 تعلیمی ادارے بند

میچ کے آغاز سے قبل سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کم سے کم رنز پر آؤٹ کریں، ٹارگٹ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپنر اچھا کھیل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اچھی باؤلنگ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کیلئے بھی اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے حوالے سے اہم خبر

اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان رضوان احمد کا کہنا تھا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ٹاس جیت جاتے تو باؤلنگ ہی کرتے۔رضوان احمد کے مطابق ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور احسان اللہ کی جگہ عباس آفریدی کو سکواڈ میں شامل کیا ہے۔