سکولوں کے حوالے سے اہم خبر

Jan 31, 2022 | 11:50:AM
سکولوں کے حوالے سے اہم خبر
کیپشن: سکول کے بچے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ہائی سکولوں میں کلیریکل سٹاف نہ ہونے کے باعث انتظامی معمالات ٹھپ، اساتذہ خوار، ایجوکیشن اتھارٹی نے خالی اسامیوں کو بھرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 115 ہائی سکولوں میں کلیریکل سٹاف نہ ہونے کے باعث انتظامی معملات ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ سٹاف کی عدم موجودگی کے باعث اساتذہ کو اتھارٹی آفس میں دھکے کھانا پڑتے ہیں۔

سب سے زیادہ کلرکوں کی 65 اسامیاں سی ڈی جی ایل سکولوں میں خالی پڑی ہیں جبکہ دیگر گورنمنٹ سکولز میں خالی پڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کے گانے پر نوجوان کا ڈانس۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم

ایجوکیشن اتھارٹی نے کلریکل سٹاف کی سکولوں میں خالی اسامیاں پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں زونل ہیڈز کو سکولوں میں موجود خالی اسامیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پریانتھا قتل کیس میں اہم پیش رفت۔۔ وڈیوز کی فارنزک رپورٹ آگئی

پہلے مرحلے میں سکولوں میں تعداد کے مطابق جونیئر کلریک بھرتی کیے جائیں گے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جونیئرکلرک کی بھرتیوں کا عمل رواں سال کے آخر میں مکمل کرلیاجائے گا۔