پریانتھا قتل کیس میں اہم پیش رفت۔۔ وڈیوز کی فارنزک رپورٹ آگئی

Jan 31, 2022 | 09:47:AM
پریانتھاکمارا قتل کیس میں اہم پیش رفت
کیپشن: پریانتھا کمارا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں کلوز سرکٹ کیمرا ریکارڈنگ کی فارنزک رپورٹ آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی وڈیوز میں ایڈیٹنگ نہیں پائی گئی۔وڈیوز کو عدالت میں بطور شواہد استعمال کیا جاسکے گا جبکہ موبائل فون سے بنی وڈیوز کی فارنزک رپورٹ آنا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں۔۔ فی لٹر کتنے کا اضافہ ہوگا؟بڑی خبر

یاد رہے کہ مقدمے کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی۔ 79 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشوں کی پھر سے انٹری۔۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں ہجوم نے فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو تشدد کر کے قتل کردیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔