بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ نے اپوزیشن لیڈر کے لیے اعتراضات کے جواب جمع کروا دیئے

Dec 31, 2025 | 17:59:PM
بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ نے اپوزیشن لیڈر کے لیے اعتراضات کے جواب جمع کروا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد انور) بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ نے اپوزیشن لیڈر کے لیے اعتراضات کے جواب جمع کروا دیئے۔

بیرسٹرگوہر نے بتایا کہ ہم نے الیکشن کمیشن ، پشاور ہائیکورٹ میں پٹیشن کو واپس لے لیا ہے۔  اب کوئی اعتراض باقی نہیں ہے جس کا جواب جمع کروانا ہو ۔ 

چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا،  اب سپیکر قومی اسمبلی ہمارا اپوزیشن لیڈر نامزد کریں اور نوٹیفکیشن جاری کریں۔

 ایڈوائز و سپیشل سیکرٹری محمد مشتاق   نے کہا،  ہم نے اس سے پہلے چار دفعہ اعتراضات بھجوائے تھے جواب پہلی دفعہ ملا ہے ۔اب ہم تمام کاغذات کا جائزہ لیکر جواب جمع کروائے گے ۔

ایڈوائز و سپیشل سیکرٹری  نے بتایا کہ قانونی طور پر اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہونے کے بعد اعلان کیا جائے گا ۔  اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہونے کا با ضابطہ اعلان کے بعد ہی نئے اپوزیشن لیڈر کے  لئے کاغذات جمع کروائے جا سکیں گے۔