بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا سپردخاک ، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

Dec 31, 2025 | 13:13:PM
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا سپردخاک ، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیلم رضا ) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاسپردخاک کردی گئیں،نماز جنازہ میں اہم سرکاری شخصیات اور مختلف ممالک کے سفارتی مشن شریک ہوئے۔

 بنگلہ دیش کی تین بار سابق وزیر اعظم، جمہوری تحریک کی غیر سمجھوتہ کرنے والی رہنما اور بی این پی کی چیئرپرسن خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جس کے بعدانہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے شوہر سابق صدر ضیاء الرحمن کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ بنگلہ دیش کی قومی مسجد بیت المکرم کے خطیب مفتی محمد عبدالملک نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس، بنگلہ دیش کے چیف جسٹس زبیر رحمٰن چودھری، خالدہ ضیا کے صاحبزادے اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان، خاندان کے افراد، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل کے ارکان، اہم ریاستی شخصیات، مختلف سربراہان مملکت اور حکومتی رہنماؤں،اور لاکھوں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق نے بھی بیگم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر تین روزہ سوگ منایا جارہاہے اور آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔


بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاکل 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں ،وہ ڈھاکا کے ایور کیئر ہسپتال میں زیر علاج تھیں ، انہیں طویل عرصے سے دل اور جگر سمیت متعدد امراض کا سامنا تھا ،ان کا علاج بنگلہ دیشی اور غیر ملکی ڈاکٹرزپر مشتمل میڈیکل بورڈ کر رہا تھاکیونکہ جسمانی صحت کے باعث انہیں علاج کیلئے بیرون ملک لے جانا ممکن نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ایک بارپھربجلی سستی ہونے کا امکان
 خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی اہم سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن تھیں ، تین بار وزیر اعظم رہنے والی بیگم خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی پہلی اور مسلم دنیا کی دوسری خاتون وزیراعظم تھیں ۔
۔۔۔۔