آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ڈیوٹی کا آخری دن،نیاپولیس سربراہ کون ہوگا؟

Dec 31, 2025 | 12:34:PM
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ڈیوٹی کا آخری دن،نیاپولیس سربراہ کون ہوگا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(معراج اختر )سندھ پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن کی ڈیوٹی کا آخری دن آگیااوراعلیٰ افسران نے اہم منصب حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔
 ابھی تک نئے آئی جی کا نام فائنل نہیں ہوسکا جبکہ پولیس چیف کی تبدیلی کا بھی امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لیے صوبائی حکومت سے نام طلب کر لیے ہیں،نئے آئی جی سندھ کے عہدے کے لیے پانچ سینئر افسران کے نام زیرِ غور ہیں جن میںرفعت مختیار راجہ، امیر شیخ، عبدالخالق شیخ، آزاد خان اور جاوید عالم اوڈھو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب شروع
ایڈیشنل آئی جی کراچی کے منصب کے لیے بھی سخت مقابلے متوقع ہیںجس کے لئے اقبال ڈار اور شرجیل کھرل کے نام سر فہرست ہیں۔
نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کا جلد فیصلہ متوقع ہے۔