سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب شروع 

Dec 31, 2025 | 12:10:PM
 سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب شروع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپراء)لیسکو میں تین ماہ بعد اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کی تنصیب شروع کر دی گئی۔ 
اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کی تنصیب پر صارفین کو تقریباً 28 ہزار روپے کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے،سیکیورٹی سمیت دیگر اخراجات پر دو ڈیمانڈ نوٹسز جمع کروانا ہوں گے جبکہ صارفین کو سمارٹ میٹر مارکیٹ سے خریدنا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹ سے صارفین کو 20 سے بائیس ہزار روپے میں اے ایم آئی سمارٹ میٹر ملنے لگا، لیسکو کی جانب سے 2440 روپے کا سیکیورٹی کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائیگا،سیکیورٹی کیساتھ ساتھ کیبل لیسکو انسٹالیشن چارجز کا ڈیمانڈ نوٹس بھی دے گی،انسٹالیشن اور کیبل کی مد میں صارفین کو تقریباً 5300 کا ڈیمانڈ نوٹس دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے 12 ہزار روپے الاؤنس دینے کا فیصلہ
دونوں ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی اور میٹر کی فراہمی پر صارفین کو کنکشن دیا جائیگا،لیسکو کی جانب سے صارفین کو میٹر خریداری کے لئے این او سی جاری کیا جائیگاجس کی بنیاد پر صارفین لیسکو کی منظور شدہ کمپنیوں سے میٹرز کی خریداری کریں گے،خریداری کر کے تمام دستاویزات متعلقہ دفتر کے لائن سپرنٹنڈنٹ کو فراہم کرنا ہوں گے اورمتعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ کمپنیوں سے میٹر لیکر صارفین کو کنکشن دے سکے گا۔