قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے:سعودی کابینہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی کابینہ نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
شرکا نے کہا کہ یمن میں بلاجواز کشیدگی یو اے ای کے وعدوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔
امید ہے عرب امارات یمنی گروہ کو کسی بھی قسم کی فوجی یا مالی معاونت نہیں دے گا،دانشمندی، برادرانہ اصول غالب آئیں گے۔
علاوہ ازیں سعودی کابینہ نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اعلان بھی مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کہیں بارش، کہیں برفباری، ملک بھر میں موسم سرما کے حسین رنگ بکھر گئے