کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Dec 31, 2022 | 10:43:AM
کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی پولیس اورسندھ رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سٹریٹ کرائم کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ دونوں نے ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک وکیل کو بھی زخمی کیا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا دونوں ملزمان جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہیں۔