سیاسی حریفوں سے انتقام لوں گا،سابق امریکی صدرٹرمپ نےدھمکی دیدی

Aug 31, 2023 | 10:08:AM
سیاسی حریفوں سے انتقام لوں گا،سابق امریکی صدرٹرمپ نےدھمکی دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے پاس کوئی چوائس نہیں،سیاسی حریفوں سے ہر صورت انتقام لوں گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے کوانٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو سیاسی دشمنوں کیساتھ وہی کچھ کریں گےجوان کے ساتھ کیا جارہا ہے کیونکہ ان کے پاس اس کے سوا کوئی چوائس نہیں،انہوں نے سیاسی سیاسی حریفوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ہر صورت انتقام لوں گا۔

سابق امریکی صدرٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جس عورت سے وہ کبھی ملے نہیں اس نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا،اس کے پیچھےڈیموکریٹس کا ہاتھ قراردیا۔

انہوں نےدعویٰ کیا کہ ان کیخلاف بنائے گئے کیسزکے پیچھے امریکی صدرجوبائیڈن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چینی کی بڑھتی قیمتوں پر  اسحاق ڈار کا ردعمل،بھی سامنے آگیا