ملک میں چینی مہنگی ،اسحاق ڈار کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

Aug 31, 2023 | 09:23:AM
ملک میں چینی مہنگی ،اسحاق ڈار کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ملک میں چینی کی بڑھتی قیمتوں پر  سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، چینی کا مہنگا ہونا بےایمان کاروباری طریقوں اور ناقص گورننس کا عکاس ہے،ملک میں 23 لاکھ میٹرک ٹن چینی موجود ہےجبکہ نیا کرشنگ سیزن16 نومبر سے شروع ہوگا جس کے آغاز میں 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی اور مل جائے گی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی جو اجازت دی تھی، اُس سے 125ملین ڈالرز کا فارن ایکسچینج ملا،چینی وافر مقدار میں موجود ہے، ملک میں چینی کی ماہانہ کھپت 5 لاکھ میٹرک ٹن سے کچھ زیادہ ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چینی کے ذخائر سے متعلق فالس الارم کی کوئی ضرورت نہیں، چینی کی قیمت میں اضافہ ذخائر کی پوزیشن کی عکاسی نہیں کرتا۔