پی سی بی کا بڑا فیصلہ: قومی کرکٹرز کے این او سی معطل، متاثرین میں بڑے نام بھی شامل

Sep 30, 2025 | 10:36:AM
پی سی بی کا بڑا فیصلہ: قومی کرکٹرز کے این او سی معطل، متاثرین میں بڑے نام بھی شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی معطل کر دیئے۔

این او سی معطلی کی وجہ سے پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز متاثر ہوں گے۔

پاکستاں کرکٹ بورڈ کے سی او او سیڈ سمیر احمد نے این او سی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی کو ہولڈ پر رکھ دیا گیا۔

این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف کو بگ بیش کا این او سی جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کرکٹ ٹیم سے باہر