محسن نقوی کا رات گئے سے صبح تک مختلف تھانوں کا دورہ 

Sep 30, 2023 | 12:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے سے صبح تک مختلف تھانوں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ اور تھانہ شفیق آباد بند روڈ کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں اندراج مقدمہ میں تاخیر پر شدید برہم ہوئے۔  محسن نقوی نے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مقررہ مدت میں درخواستوں پر مقدمہ درج ہونا چاہیے، اندراج مقدمہ میں کسی صورت تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے دونوں تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں پر ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی تھانوں میں فرنٹ ڈیسک،مال خانے،محرر روم و دیگر شعبوں کا دورہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حوالات میں ملزمان سے ان کے کیسز بارے پوچھا جس پر سود کی رقم واپس نہ کرنے، چیک باؤنس کیس کا ملزم اپنی داستان سناتے رو پڑا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دلاسہ دیا اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملزم کے ذمہ واجب الااد رقم ادا کرنے کا اعلان، رہائی کیلئے قانونی کارروائی کی ہدایت دے دی ساتھ ہی محسن نقوی نے سود کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب شفیق آباد تھانے میں خواتین سائلین نے وزیراعلیٰ کو اپنے کیس سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے خواتین کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تھانہ شفیق آباد کے مال خانہ کو بہتر جگہ منتقل کرنے کی ہدایت بھی دیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او بھی ہمراہ تھے۔