کیا ماورا حسین اور امیر گیلانی کے درمیان کچھ خاص ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

Sep 30, 2022 | 15:16:PM
کیا ماورا حسین اور امیر گیلانی کے درمیان کچھ خاص ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )معروف پاکستانی آن اسکرین جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی ایک بار پھر سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔اداکارہ ماورا حسین کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر امیر گیلانی نے اپنی ساتھی اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق امیر گیلانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ماورا حسین کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’دنیا کی سب سے بہترین شخصیت کو سالگرہ مبارک ہو‘۔

اُنہوں نےلکھا کہ’دنیا آپ کو بطور اداکارہ جانتی ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ ہمیشہ اسی طرح مسکراتی رہیں اور روشنیاں بکھیرتی رہیں تاکہ ہم رہنمائی حاصل کرتے رہیں‘۔

امیر گیلانی کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی ہے۔

مداحوں کی جانب سے امیر گیلانی کی اتنےخوبصورت انداز میں ماورا حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو امیر گیلانی اور ماورا حسین کی شادی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کرنا شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ امیر گیلانی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں عثمان مختار اور سارہ خان شامل تھیں جبکہ یہ ڈرامہ سیریل ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ماورا حسین اور اُبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔