ملک بھر میں ڈینگی کا پھیلاؤ تیز، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Sep 30, 2022 | 12:42:PM
ملک بھر میں ڈینگی کا پھیلاؤ تیز، مریضوں کی تعداد میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے باعث ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس پنجاب میں اب تک ڈینگی بخار سے 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا کا شکار مزید 3 افراد جاں بحق

محکمہ صحت کے ریکارڈ کے مطابق ایک روز میں 401 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے۔ خیبرپختونخواء میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 342 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔

جبکہ اسلام آباد میں ایک روز  میں  96 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 2331 تک پہنچ چکی ہے۔ اب تک اسلام آباد میں ڈینگی سے 6 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔