کورونا کا شکار مزید 3 افراد جاں بحق

Sep 30, 2022 | 09:49:AM
کورونا کا شکار مزید 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 9 سو 70 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.36 فیصد رہی۔

کورونا کے زیرعلاج 47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو مختلف اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق عالمی وبا کے آغاز سے اب تک پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 6 سو 15 ہوچکی ہے۔