تیز ہوائیں، گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Sep 30, 2022 | 09:18:AM
ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر اور چترال میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
کیپشن: بارشیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر اور چترال میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ مری اور گلیات میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔