مگرمچھ بمقابلہ امریکی نوجوان۔۔۔ کون جیتا ۔۔ ویڈیو دیکھئے

Sep 30, 2021 | 15:54:PM
امریکی ،نوجوان ،مگرمچھ ، قابو
کیپشن: امریکی نوجوان مگرمچھ کو قابو کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان اشرف المخلوقات ہے اور وہ کرہ ارض پر ہر قسم کے خونخوار جانوروں کو قابو کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں  ایک امریکی نوجوان مگرمچھ جیسے خطرناک جانور کو کمال مہارت سے پکڑ لیتا ہے۔

آئن بریمر نامی ایک شخص نے ٹویٹر پر ایک وڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اچانک گھر میں داخل ہونیوالے ایک مگر مچھ کو قابو کرنے کیلئے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے ایک بڑے کوڑے دان(ڈسٹ بن) کو اٹھا کر مگرمچھ کے آگے دھکیل رہا ہے اور اس پر مگر مچھ طیش میں آتے ہوئے کوڑے دان پر حملہ کر رہا ہے ۔ آخر کار نوجوان مگرمچھ کو کوڑے دان میں بند کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے  اور متعدد لوگ نوجوان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ نوجوان کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے اسکی خونخوار جانور سے ٹکر لینے کو حماقت قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں انگریز ایکٹر  کہلائے جانیوالا کون تھا۔۔۔ ضرور جانئے