پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افشاں رضوان)پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی، اے کیو آئی 164 ریکارڈ کیا گیا۔
فیصل آباد ملک کا سب سے آلودہ شہر بن گیا،جہاں ہوا کا معیار خطرناک سطح پر اے کیو آئی 685 تک جا پہنچا۔
لاہور بھی زہریلی فضا سے بری طرح متاثر ہوا جہاں اے کیو آئی 603 ریکارڈ کیا گیا۔
گوجرانوالہ میں بھی آلودگی تشویش ناک حد تک بڑھ گئی، ہوا کا معیار 555 تک جا پہنچا۔
ماہرین ماحولیات کے مطابق دھند، دھواں اور گرد نے پنجاب کے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آنیوالے دنوں میں فضائی آلودگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔
ماہرین کے مطابق شہری غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں،زہریلی ہوا کے باعث ناک، گلے، آنکھوں اور پھیپھڑوں کے امراض میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ڈاکٹرز نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال لازمی کریں اور بچوں و بزرگوں کو آلودہ فضا سے بچائیں۔صنعتی فضلہ، گاڑیوں کا دھواں اور شور و غل آلودگی کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھٹیاں؟ طلبا کیلئے اہم خبر