عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکا،8افرادجاں بحق

Oct 30, 2022 | 23:43:PM
عراق، دارالحکومت،بغداد، دھماکے، 8افراد ہلاک،
کیپشن: ایمبولینس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 8 افراد ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق طبی ذرائع نے بتایاکہ یہ دھماکہ دارالحکومت بغداد کے مشرقی حصے میں ہوا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک کیفے اور فٹ بال گراونڈ کے نزدیک کیا گیا ہے۔
واضح رہے نو منتخب وزیر اعظم محمد الشیعہ السوڈانی کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد بدامنی کا پہلا بڑا واقعہ ہے جو ان کے اعتماد کو ووٹ لینے کے 48 گھنٹے کے اندر رونما ہوا ہے۔ تاہم دھماکے کی وجوہات اور تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی حادثے کا شکار