بشریٰ انصاری کو ماڈرن ڈریس میں ویڈیو شیئر کر نامہنگاپڑگیا

Nov 30, 2025 | 13:48:PM
بشریٰ انصاری کو ماڈرن ڈریس میں ویڈیو شیئر کر نامہنگاپڑگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو ماڈرن ڈریس میں نئی ویڈیو شیئر کر نامہنگاپڑگیا۔

سینئر اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نئے انداز میں ویڈیو شیئر کی جس میں وہ  پیلی شرٹ اور سفید کیپری زیب تن کر کے اپنے لاؤنج میں چہل قدمی کر تی دکھائی دیں۔


ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور بھارتی گانا ’’آتی کیا کھنڈالہ‘ ‘چل رہا ہے جبکہ انہوں نے اپنی ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کیا میں بولوں؟

یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی نےاپنے وزن میں حیران کن کمی کی اصل وجہ بتا دی
 سینئر اداکارہ کی مغربی لباس میں ماڈرن لُک صارفین اوران کے مداحوں کوپسندنہیں آئی اوران کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ عمر کے اس حصے میں اس طرح کے لباس زیب نہیں دیتے۔