فیصل قریشی نےاپنے وزن میں حیران کن کمی کی اصل وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وراسٹائل اداکار فیصل قریشی نے حالیہ دنوں میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کی اصل وجہ بتا دی۔
کئی ڈراموں میں یادگارکرداراداکرنے والے فیصل قریشی آج کل نجی ٹی وی کی ہٹ ڈرامہ سیریل ’’کیس نمبر 9 ‘‘میں کامران کے کردار کے ذریعے عوام کی پسندیدگی سمیٹ رہے ہیں،وہ اس میں ریپ کے ایک مجرم کے روپ میں نظرآرہے ہیں۔
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے بتایا کہ میرے وزن میں کمی کسی بیماری کے باعث نہیں بلکہ ایک نئے کردار کی تیاری کا حصہ ہے۔
فیصل قریشی نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ہمیشہ مختلف اور چیلنجنگ کردار ملتے ہیں، کیس نمبر 9 کو 8 ماہ ہو چکے ہیں اور اس دوران میں صرف سکرپٹس پڑھتا رہا ہوں لیکن زیادہ تر کردار بڑی روایتی نوعیت کے تھے، میں نے اب ایک نیا سکرپٹ فائنل کیا ہے اور اسی نئے کردار کے لیے وزن کم کیا ہے، میں بیمار نہیں ہوں، شوٹنگ دسمبر سے شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:نامور اداکار، ڈرامہ نگار88برس کی عمر میں چل بسے،شائقین غمزدہ
فیصل قریشی کے اس بیان کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ وزن میں تبدیلی کسی صحت کے مسئلے کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک نئے پروجیکٹ کی تیاری ہے۔