پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں سرپرائز دے گی,  چوہدری شافع حسین 

Nov 30, 2023 | 20:49:PM
پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں سرپرائز دے گی,  چوہدری شافع حسین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں سرپرائز دے گی۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شافع حسین نے انتخابات  کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق، مثالی معاشرے کا قیام  اور پاکستان کی  ترقی و سلامتی ہمارے منشور کا لازمی حصہ ہے،مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ  سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے نہروں پر چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے،کسانوں کو خوشحال کرنے کیلئے بہترین بیج کی فراہمی اور جدید کھیتی باڑی کا نظام متعارف کرایا جائے گا جبکہ کے پی کے اسمبلی میں نمائندگی ہو گی ۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ   کے پی کے میں پی ٹی آئی کی نو سالہ حکومت کا اختساب ضروری ہے،یوتھ کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹرز کو فعال اور جدید کرنے کی ضرورت  ہے،جس سے بیرون ملک روزگار کے مواقع ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایف ایم شرائط ، صدر نے 4 نئے آرڈیننس کی منظوری دیدی