حسن علی کی اہلیہ کو گول گپے کھیلاتے ہوئے ویڈیو وائرل 

Nov 30, 2023 | 20:23:PM
حسن علی کی اہلیہ کو گول گپے کھیلاتے ہوئے ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا اپنی اہلیہ سامعہ کیلئے پروفیشنل گول گپے والا بننا مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تفصیلات کے  مطابق  حسن علی فیملی کے ہمراہ معیاری وقت گزارنا بے حد پسند کرتے ہیں اور  مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرتے وقت وہ اپنی اہلیہ کا بھرپور خیال رکھتے ہیں،حال ہی میں حسن علی ورلڈ کپ کے بعد اپنی اہلیہ سامعہ کے ساتھ ہندوستان کی سیر میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ جوڑی نہ صرف سیاحتی مقامات کا دورہ کررہی ہے بلکہ مختلف انواع و اقسام کے مزیدار کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

بھارت میں معیاری وقت گزارتے ہوئے سامعہ حسن نے ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں انہیں ایک ریسٹورنٹ میں گول گپے کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 اس دلچسپ ویڈیو کے کیپشن میں سامعہ نے لکھا کہ ’خستہ پوری ، مسالے دار پانی ، میرا پانی پوری والا بہترین ہے‘۔اس ویڈیو میں حسن علی انتہائی پروفیشنل و پیار بھرے انداز میں بیوی کے لیے گول گپا تیار کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے نہ صرف نفاست کے ساتھ گول گپا تیار کیا بلکہ اپنے ہاتھوں سے سامعہ کو کھلایا بھی.

یہ بھی پڑھیں:خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد 5 ماہ کیلئے بند کر دی گئی

اس موقع پر ان کی بیٹی ہیلینا بھی ان کے ساتھ تھی جسے ہنسانے کے لیے حسن نے سامعہ کا گول گپے کھاتے ہوئے مذاق بھی اڑایا کہ کتنا بڑا منہ کھولا ہے۔

 واضح رہے اس سے قبل حسن علی اور سامعہ کو ہندوستان کے تاریخی مقام تاج محل میں بھی ایک ساتھ خوشگوار وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ حسن علی نے 20 اگست 2019 کو بھارتی نژاد سامعہ خان سے دبئی میں شادی کی اور رواں سال یہ جوڑا اپنی شادی کے چار سال مکمل کرچکا ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ خان اور حسن کی مبینہ طور پر 2018 میں دبئی میں ایک قریبی دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ایک سال بعد 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، جبکہ 2021 میں انکے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی۔