خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد 5 ماہ کیلئے بند کر دی گئی

Nov 30, 2023 | 19:32:PM
خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد 5 ماہ کیلئے بند کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )گلگت میں شدید برفباری اور نامساعد حالات کے باعث خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد کو آئندہ 5 ماہ کیلئے بند کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج  بند ہونے والی سرحد 5 ماہ بعد یکم اپریل 2024 کو کھولی جائیگی ، آخری روز 40 سے زائد کنٹینرز خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان پہنچے،سرحد کی بندش کے موقع پر سابق  ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین، اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر اے جے انٹرنیشنل کارگو چائینہ ٹو پاکستان خرم ظفر نے پاکستان آنے والے کینٹینرز کا استقبال کیا،اس موقع پر صدر ہنزا چیمبر دولت کریم بھی ہمراہ تھے،خنجراب ٹاپ پر برفباری کے باعث سرحد 30نومبر کو بند کر دی جاتی ہے،جس کو پانچ ماہ بعد یکم اپریل 2024 کو کھولا جائیگا،سرحد بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت ہر سال نومبر کے اختتام پر بند کی جاتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی باکسر نے انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ جیت کر تاریخ رقم کردی