ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ جیت کر تاریخ رقم کردی

Nov 30, 2023 | 19:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)پاکستانی باکسنگ کے سٹار باکسر عثمان وزیر  نے تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے اپنی 12 انٹر نیشنل فائٹ  میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا،  عثمان وزیر کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس رہے جبکہ  تیسرے راونڈ میں ناک آوٹ ہوگئے۔

 گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر اپنی انٹر نیشنل فائٹ کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں جبکہ  عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی۔

  اس موقع پرعثمان وزیر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ  اس انٹر نیشنل رینکنگ  فائٹ کیلئے میرے کو چز نےبھرپور تیاری کروائی تھی، اس اہم فائٹ میں میری کامیابی کے لئے  دعاوں پر پاکستانیوں کا شکریہ،مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کے لئے پر عزم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:امن دشمنوں کا ایک اور وار چل گیا

پاکستانی باکسنگ سٹار کو سپورٹ کرنے تھائی لینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر یاسر حسین بھی موجود تھے،پاکستانی سفیر یاسر حسین نے کہا کہ عثمان وزیر نے فائٹ جیت کر  تھائی لینڈ میں موجود پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ۔