بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان میں پیداوار بڑھانے کیلئے لائیو سٹاک ایمرجنسی لگانے کا اعلان

Nov 30, 2023 | 15:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں پیداوار بڑھانے کیلئے لائیو سٹاک ایمرجنسی لگانے کا اعلان، وزیراعلیٰ نے ہنگامی بنیادوں پر بیف،لائیو سٹاک کی پیداوار میں تیزی لاتے ہوئے 20 فیصد اضافے کی ہدایت کردی، متعلقہ وزیر کو بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں لائیو سٹاک ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 7 دنوں میں پلان شیئر کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں پیداوار بڑھانے کیلئے لائیو سٹاک ایمرجنسی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ڈویژنوں میں لائیوسٹاک کی پیداوار بڑھانے کے لئے فوری پلان طلب کرلیا ۔


وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائیوسٹاک کی پیداوار 10گنا بڑھانے کے لئے 7روز میں پائیدارحکمت عملی مرتب کی جائے۔متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں پاکستان کے ڈیری پراڈکٹ کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔یو اے ای کے حالیہ دورے کے دوران لائیوسٹاک پراڈکٹ کی ایکسپورٹ کے بارے میں مذاکرات حوصلہ افزاء رہے۔پنجاب میں لائیوسٹاک او رڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ لائیوسٹاک کے لئے بہترین ویکسین ادویات اورانجکشن وغیرہ بھی فراہم کئے جائیں گے۔ 


وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کے وٹرنری ہسپتال اور لائیو سٹاک بزنس اینڈ انکوبیشن سینٹر کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے الٹرا ساؤنڈ بلاک کا بھی معائنہ کیا اور بکری کے الٹرا ساؤنڈ کے عمل کا مشاہدہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بکری کے مالک سے ادارے میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں موجود رجسٹرڈ او ردیگر ریکارڈ بھی چیک کیا،صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے بریفنگ دی،صوبائی سیکرٹریز، کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  کا ڈیرہ غازی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  کا دورہ

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  کا دورہ کیا ۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مکمل طور پر فنکشنل کرنے ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ نے اکارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کارڈیالوجی آف انسٹیٹیوٹ کے بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور کا تفصیلی دورہ کیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے گیما کیمرہ، سی ٹی سکین، اور ایم آر آئی روم کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہسپتال کے کیفے ٹیریا، سٹال ویٹنگ اور سرائے کا بھی دورہ کی،وزیر اعلیٰ  نے ڈیرہ غازی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی او پی ڈی کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔


وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی،انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے جنوبی پنجاب کے مریض فیض یاب ہورہے ہیں۔ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی میں بڑے شہروں کے برابر اور بہترین سہولتیں مہیا کرنے چاہتے ہیں۔ہسپتالوں کو بہتر کرکے مریضوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری سی این ڈبلیو، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور دیگر حکام موجود تھے۔