پی ایس ایل 9 کیلئے وینیوز کتنے ہونگے، مشاورت شروع 

Nov 30, 2023 | 15:21:PM
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کیلئے وینیوز کتنے ہونگے فرنچائزز اور پی سی بی نے مشاورت شروع کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کیلئے وینیوز کتنے ہونگے فرنچائزز اور پی سی بی نے مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع  کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز لاہور سے شروع کرکے کراچی میں اختتام کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث کچھ فرنچائزز نے ٹورنامنٹ کا آغاز کراچی سے کرنے کی تجویز پیش کردی۔ 

پی ایس ایل کے لئے 4 وینیوز زیر غور ہیں۔ لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں پی ایس ایل میچز کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

دوسری جانب پشاور کا وینیو تاحال مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے لئے میچز کرانا مشکل ہے۔ پی ایس ایل کی گورننگ کونسل آئندہ دو تین روز میں وینیوز کو حتمی شکل دے گی۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹر احمد شہزاد نے مثال قائم  کردی

ذرائع کا مزید کہنا پے کہ پی سی بی نے حکومت کو تحریری طور پر سیکیورٹی کلیئرنس سے متعلق خط بھی لکھ دیا۔ خط میں پی ایس ایل کی ممکنہ وینیوز اور سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بھی لکھا گیا ہے۔ 

سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملی تو پی سی بی پلان بی پر کام کرے گا۔ پلان بی میں پی ایس ایل کے میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز ہے۔