قومی کرکٹر احمد شہزاد نے مثال قائم  کردی

Nov 30, 2023 | 15:01:PM
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پروفیشنل ازم کی مثال قائم کرتے ہوئے ٹی 10 لیگ دبئی پر نیشنل ٹی 20 کپ کو اہمیت دے دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پروفیشنل ازم کی مثال قائم کرتے ہوئے ٹی 10 لیگ دبئی پر نیشنل ٹی 20 کپ کو اہمیت دے دی۔ 

احمد شہزاد نے دبئی کی ٹی 10 لیگ کا این او سی جاری ہونے کے باوجود شرکت سے معذرت کرلی۔

احمد شہزاد نیشنل ٹی 20 کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ قومی اوپنر لاہور وائٹس کی طرف سے لگاتار 3 ففٹیز اسکور کر چکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں:  عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی

احمد شہزاد نے نیشنل ٹی 20 کپ میں نمائندگی جاری رکھنے پر پیغام دیتے ہوئے معاہدہ دینے والی لیگز اور این او سی جاری کرنے پر پی سی بی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔ اُنہوں نے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے 2017 میں کھیلا تھا جبکہ احمد شہزاد نے آخری ٹی 20 میچ اکتوبر 2019 سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔