ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

Nov 30, 2023 | 12:21:PM
  پی سی بی نے کپتان شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ترقی دے دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)  پی سی بی نے کپتان شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ترقی دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی کرتے ہوئے ڈی سے بی کیٹگری میں کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ اپنی پالیسی کے تحت کیا۔

شان مسعود جب تک کپتان ہیں سنٹرل کنٹریکٹ میں انہیں بی کیٹگری میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ بھی مقررہ مدت سے پہلے مکمل

پی سی بی نے کہا ہے کہ 34 سالہ شان مسعود کو 15 نومبر کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، شان مسعود کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 تک کپتان بنایا گیا ہے۔