غزہ میں عارضی جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کردی گئی

Nov 30, 2023 | 09:23:AM
غزہ میں عارضی جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثالثیوں نے اسرائیل کو قیدیوں کی رہائی سے متعلق فہرست مہیا کی لیکن اسرائیل نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے قیدیوں کی تبدیلی پر اصرار کیا تھا۔

 تاہم اب اطلاعات ہیں کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 6 روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے کچھ منٹ قبل جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کی گئی، مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جنگ بندی میں توسیع کی گئی۔

ضرور پڑھیں:غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آخری روز،تباہ شدہ گھر کو دیکھ کر بچی کی دھاڑیں
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کسی بھی ٹائم فریم کی وضاحت کے بغیر بیان دیا گیا ہے کہ ثالثیوں کی کوششوں کے نتیجے میں معاہدےکے تحت یرغامالیوں کی رہائی کاعمل جاری رہےگا، ثالثیوں کی کوششوں کے نتیجے میں طے شدہ فریم ورک کے تحت آپریشنل وقفہ جاری رہےگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کا اختتام قریب پہنچنے کے ساتھ اسرائیلی کابینہ کے دھمکی آمیز بیانات تیز ہوگئے تھے۔

دوسری جانب گزشتہ روز حماس نے مزید16یرغمالیوں کورہا کردیا، رہا ہونے والوں میں روسی اور تھائی شہری شامل ہیں جنہیں رفاح بارڈر پر ریڈ کراس کےحوالےکیاگیا۔

چھ روزہ جنگ بندی کے دوران دونوں طرف سے مجموعی طور پر 287 قیدیوں کورہاکیاگیا ہے ، حماس کی جانب سے 101 جبکہ اسرائیل نے186فلسطینیوں کو رہا کیاہے ۔